پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ سے پھرکوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ آج علی الصبح شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
انہیں لاہور پولیس کی درخواست پر کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔شاہ محمود قریشی کے خلاف لاہور میں سانحہ 9مئی سے متعلق مقدمات زیر سماعت ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:ایک اور سینئر لیگی رہنما نے تحریک انصاف پر پابندی کی مخالفت کردی
لاہور پولیس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت منتقل کرنےکی درخواست کی تھی۔ سابق وزیرخارجہ کا ریکارڈ دو دن میں اڈیالہ جیل سے لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں ڈاکٹرز 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ٹرینی داکٹرز کی پریس کانفرنس
شاہ محمود قریشی کو 9 مئی واقعات کے حوالے سے لاہور میں درج مقدمات کے ٹرائلز مکمل ہونے تک لاہور میں رکھا جائے گا۔