امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کا دعوی مسترد ، امریکہ صرف بے بنیاد باتیں برآمد کرنا جانتا ہے، قالیباف

امریکی زرعی مصنوعات خریدنے کا دعوی مسترد ، امریکہ صرف بے بنیاد باتیں برآمد کرنا جانتا ہے، قالیباف

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے امریکا کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران اپنے بحال ہونے والے منجمد اثاثوں سے امریکی زرعی مصنوعات خریدے گا۔

باقر قالیباف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں امریکی مؤقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جھوٹا دعویٰ کر رہا ہے کہ ایران بحال شدہ اثاثوں کی رقم سے امریکی زرعی اجناس خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امریکا کی واحد ایسی “فصل” جو ایران نے دیکھی ہے، وہ “بے اعتمادی” ہے، جو مکمل طور پر گھریلو پیداوار ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :امریکا جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا، بحری ناکہ بندی اور لبنان میں جنگی جرائم اس کا ثبوت ہیں: باقر قالیباف

ایرانی اسپیکر نے مزید کہا کہ امریکی دعوؤں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا صرف جینیاتی طور پر تبدیل شدہ سویا بین، ٹوٹے ہوئے وعدے اور بے بنیاد باتیں ہی برآمد کرنا جانتا ہے۔

باقر قالیباف کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب واشنگٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت ایران کے 12 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے تاہم یہ رقم ایک مخصوص اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ایران اس فنڈ کو صرف امریکی کسانوں سے مکئی، سویا بین، گندم سمیت زرعی مصنوعات اور ادویات کی خریداری کے لیے استعمال کرنے کا پابند ہوگا۔

editor

Related Articles