امن مارچ کے نام پرکسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے: بیرسٹر سیف

امن مارچ کے نام پرکسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے: بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ امن مارچ کے نام پر شرپسندوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے۔

مشیر اطلاعات بیرسٹرسیف نے بنوں واقعے پر ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور واقعے کی رپورٹ طلب کر لی، وزیر اعلیٰ تمام صورتحال کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ  کی ہدایت پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اور دیگر ذمہ داران  کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں جبکہ  جرگے میں عمائدین کے ساتھ مذاکرات کے بعد صورتحال قابو میں ہے، وزیر اعلیٰ نے واقعے میں جاں بحق اور زخمیوں کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ، واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائے گی اورملزمان و  ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائی گی۔

بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے اور اس سلسلے میں  پر امن احتجاج کرنا ہر شہری کابنیادی آئینی اور قانونی حق ہے، احتجاج کی آڑ میں کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ قانون ہاتھ میں لینے سے گریز کریں اور کسی بھی منفی سرگرمی میں حصہ نہ لیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *