الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے کازلسٹ جاری کردی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی ا نتخابات کیس کی سماعت 23 جولائی کو ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان مزاکرات کامیاب، دھرنا ختم کرنے کا اعلان
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوہر خان ، رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔