عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

قومی انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مزید دو شہروں کوئٹہ اور فیصل آباد سے براہ راست عمرہ فلائٹس چلانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اگلے ماہ 6اگست سے فیصل آباد اور کوئٹہ سے عمر ہ زائرین کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے جا رہے ہیں ۔ فضائی کمپنی کا کہنا ہے کہ دونوں شہروں سے ہفتہ وار 2،2پروازیں چلائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بیان دیا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے کوئٹہ کے حالیہ دورے کے موقع پر ون ٹو ون ملاقات میں کوئٹہ سے براہ راست عمرہ پروازیں چلانے کا مطالبہ کیا تھا اور وزیراعظم کی طرف سے یقین دہائی کرائی گئی تھی کہ وہ جلد بلوچستان کے عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا یوٹیلٹی اسٹورز پر عوام کو بڑا ریلیف دینے کا منصوبہ

گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ عمرہ ادائیگی کے لیے کوئٹہ سے براہ راست پرواز وں کا آغاز ہونے سے بلوچستان کے عازمین آئندہ لاہور، کراچی یا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد جانے کی تکلیف سے بچ جائیں گے ، جس سے ان کا وقت، توانائی اور پیسہ بھی بچے گا۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے ہر منگل اور جمعہ کے دن پی آئی اے کی پرواز جدہ کیلئے روانہ ہو گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *