جھانوی کپور کی آنے والی فلم “الجھ” میں پی ٹی آئی کے جلسے کی جھلک شامل،سوشل میڈیا صارفین میں تشویش

جھانوی کپور کی آنے والی فلم “الجھ” میں پی ٹی آئی کے  جلسے کی جھلک شامل،سوشل میڈیا صارفین میں تشویش

جھانوی کپور کی آنے والی فلم ‘الجھ’ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کی فوٹیج کو غیر متوقع طور پر دکھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف بھارتی اداکارہ جھانوی کپور کی کی نئی فلم ‘Ulajh’ کے ٹریلر میں پی ٹی آئی جلسے کے مناظر شامل کیے گئے ہیں۔ منگل کو جاری ہونے والے ٹریلر میں جلسے کی فوٹیج کو فلم کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹویوٹا یارس کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

جھانوی کپور ایک نوجوان بیوروکریٹ سہانا بھاٹیہ کا رول ادا کر رہی ہیں جنہیں فلم میں انڈین فارن سروسز میں ہندوستان کی کم عمر ڈپٹی ہائی کمشنر کے فرائض سونپے گئے ۔ سہانا بھاٹیہ جاسوسی اور خفیہ معلومات لیک کرنے کے الزامات میں پھنس جاتی ہیں۔ پی ٹی آئی کے جلسے کی فوٹیج کو فلم کا حصہ بنانے کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کہ آخر تحریک انصاف کے جلسے کو فلم کا حصہ کیوں بنایا گیا ہے ، اس پر سوشل میڈیا صارفین ٹریلر کو لے کر مختلف تبصرے کررہے ہیں ۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے فلم کا ٹریلر پی ٹی آئی جلسے کی فوٹیج کی وجہ سے وائرل ہو رہا ہے ، ایک صارف نے کہا کہ بالی ووڈ بھی ہٹ ہونے کیلئے مرشد(عمران خان) کا سہارا لینے لگی ۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ اب پی ٹی آئی جلسے کی فوٹیج کی وجہ سے پوری فلم دیکھنے پڑی گی ۔ فلم کی ریلیز کو لے صارفین کافی پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔

 

 

واضح رہے کہ 31 مئی کو سینما گھروں کی زینت بننے والی کامیاب فلم ‘مسٹر اینڈ مسز ماہی’ کے بعد اس سال جھانوی کپور کی یہ دوسری فلم ہے۔ پی ٹی آئی کی ریلی کی فوٹیج کی شمولیت نے ناظرین میں نمایاں دلچسپی اور تجسس پیدا کیا ہے ۔ مختلف سیاق و سباق سے عناصر کو اکٹھا کرکے ، الجھ ایک زبردست کہانی کے طور دیکھا جارہا ہے ۔ جیسے جیسے فلم کی ریلیز قریب آ رہی ہے۔ الجھ فلم 2 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *