پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نے غیر قانونی سمز بلاک کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے اپنے اعلامیے میں کہا منسوخ شدہ شناختی کارڈز، ایکسپائرڈ شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے ناموں پر جاری سمز بلاک کی جائیں گی۔ ترجمان کے مطابق منسوخ شدہ شناختی کارڈز پر جاری سمز 16 اگست، ایکسپائرڈ شناختی کارڈ پر جاری سمز 2 ستمبر اور فوت شدگان کے نام پر موبائل سمز 15 اکتوبر کو بند کردی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کے خلاف ایکشن، معاملہ دور تک جائیگا،فیصل واوڈاکادعویٰ
پی ٹی اے کے مطابق شناختی کارڈ جو 2017ء سے زائد المیعاد ہیں ان پر جاری سمز بھی بلاک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صارفین کو اپنے شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے دو ستمبر تک مہلت دی گئی ہے۔ پی ٹی اے نے بلاک کرنے کے حوالے ان سمز پر الرٹ بھجوادیا ہے ، فوت شدگان کی سمز ان کے قریبی رشتہ دار اپنے نام پرٹرانسفر کر اسکیں گے، ہم اپنے نام ٹرانسفر کر انے کے لیے انہیں اصل ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور رشتہ داری کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔
دریں اثنا پی ٹی اے نے نادرا سے زائد المیعاد شناختی کارڈز، منسوخ شدہ شناختی کارڈز اور فوت شدگان کے شناختی کارڈز کا ڈیٹا طلب کرلیا۔

