محکمہ موسمیات نے 22جولائی سے ملک میں بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائوں کا نیا سلسلہ 22 جولائی کو ملک میں داخل ہوگا جبکہ بارشوں کے دوران مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
موسمیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے آنیوالی ہوائوں کے باعث 22 سے 25 جولائی کے دوران ملتان، مظفر گڑھ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان کے علاوہ بلوچستان کے خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، زیارت، ژوب، بارکھان اور ہرنائی میں بارشوں کے امکانات ہیں۔
مزید پڑھیں: آندھی، طوفان اور بارشیں، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں گلیشئیر پھٹنے اورسیلاب کا الرٹ جاری
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ 23 سے 24 جولائی کے دوران صوبہ سندھ کے چند علاقوں جیسے مٹھی سانگھڑ عمر کوٹ، تھرپارکر میر پور خاص اور لاڑکانہ میں بارشوں کا امکان ہے دوسری جانب 22 سے 27 جولائی کے دوران دیا میر استور سکردو، گلگت اور گھانچے مین بھی بارشوں کا امکان ہے۔