میاں نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری، مسلم لیگ ن رہنما آصف سعید کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
میٰڈیا رپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے خود کو مسلم لیگ (ن) کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کرچکا تھا، عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہے ہیں، خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے۔
آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ نواز شریف صاحب! سب اچھا نہیں ہے، میں اپنا تفصیلی بیان جلد جاری کروں گا۔