پارٹی چھوڑنے کے بعدآصف کرمانی کا نواز شریف سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

پارٹی چھوڑنے کے بعدآصف کرمانی کا نواز شریف سے متعلق بڑا بیان سامنے آگیا

پاکستان مسلم لیگ ن چھوڑنے والے آصف سعید کرمانی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ میںاب غیر سنجیدہ اور نالائق لوگ آچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ نواز شریف نہیں جنہیں میں جانتا تھا نواز شریف اب وہ نہیں رہے جو پہلے تھے، مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ پارٹی صدر نواز شریف کو بے بس کر دیا گیا ہے، میاں صاحب آپ عوام میں جا کر دیکھیں، سب اچھا نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی کے بندے آگئے ہیں۔

یہ ن لیگ کے چہرے نہیں۔آصف کرمانی کا میزبان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ایک وفادار ساتھی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے نواز شریف کا پہلے بھی احترام کرتا تھا آج بھی کرتا ہوں، پیدائشی ن لیگی ہوں، کسی پارٹی میں نہیں جاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کو مناظرے کا چیلنج دیدیا

مسلم لیگی گھرانے کے فرد کے طور پر اس دنیا سے رخصت ہونا چاہتا ہوں ، اپنا گھر چھوڑتے ہوئے شدید تکلیف ہوئی۔ واضح رہے کہ میاں نواز شریف کے سابق پولیٹیکل سیکریٹری، مسلم لیگ ن کے رہنما آصف سعید کرمانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *