پی ٹی آئی کی ریلی، ڈی چوک سے عامر مغل کو گرفتار کرلیا گیا

پی ٹی آئی کی ریلی، ڈی چوک سے عامر مغل کو گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کی ریلی کے دوران ڈی چوک پر پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر مغل کو پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کر لیا۔ عامر مغل گرفتاری کے موقع پر نعرے بازی کرتے رہے۔

اس سے پہلے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کی ریلی کے دوران پولیس نے تحریک انصاف کے 2 کارکنان کو گرفتار کیا۔ پولیس ناکہ کے باوجود ریلی لیاقت باغ سے فیض آباد کی جانب روانہ ہوئی۔ ریلی کی قیادت پی ٹی آئی کی خاتون رہنماء سیمابیہ طاہر کر رہی ہیں۔ ریلی میں کارکنان کی زیادہ تعداد دیکھ کر ایس ایچ او سٹی نے اہلکاروں کو نہ روکنے کی ہدایت کی۔

بعد میں مری روڈ پر پی ٹی آئی کارکنان ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑوا کر لے گئے۔ پولیس نے ایک پی ٹی آئی کارکن کو حراست میں لے لیا۔ ریلی میں شریک وین کو روکنے کی کوشش پر بیریئر گاڑی کےآگے پھینک کر روکا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *