پاکستان مخالف پروپیگنڈہ، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا سیل پر چھاپہ

پاکستان مخالف پروپیگنڈہ، پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا سیل پر چھاپہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا۔

پولیس ذرائع کے مطابق آج پی ٹی آئی کے مرکزی دفتر اسلام آباد میں قائم ڈیجیٹل میڈیا سیل کے مرکزی دفتر پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شواہد کی بنیاد پر چھاپہ مارا گیا ، ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کا ڈیجیٹل میڈیا مرکز انٹرنیشنل ڈس انفارمیشن کا ہب بنا ہوا تھا جہاں سے پوری دنیا میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا ملک دشمن ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کروایا جاتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر علی اور روف حسن گرفتار

پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے قائم میڈیا سیل سے پاکستان مخالف اور ملکی سالمیت کے خلاف پروپیگنڈا بھی چلایا جاتا تھا، اس میں براہ راست ملوث لوگوں کو رنگے ہاتھوں اُنکے تمام ایکویٰپمنٹ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گرفتار کر لیا ہے اور تمام ثبوت تحویل میں لے لیے گئےہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق مرکزی دفتر ڈیجیٹل دہشت گردی کا گڑھ بنا ہوا تھا، ڈیجیٹل میڈیا مرکز سے مقامی لوگوں کو بھڑکایا اور پروپیگنڈا کیمپینز چلائی جاتی تھی۔
ذرائع کے مطابق آج کی ریڈ پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کی طرف سے دی جانے والی معلومات پر کی گئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی گرفتاری کی خبر درست نہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *