پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے لاہور میں جلسہ کرنےکے لیے صوبائی ہائی کورٹ سےرجوع کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق درخواست پی ٹی آئی کی جانب سے نائب صدر اکمل خان نے وکیل خرم لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی ، جس میں پنجاب حکومت کو بذریعہ چیف سیکر ٹری فریق بنایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:9 مئی مقدمات ،عمران خان نے لاہور پولیس کیساتھ تعاون سے انکار کردیا
درخواست میں پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیاہے کہ 14 اگست کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 2سال سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جی ایچ کیو کے سامنے احتجاج کی کال دینے کا اعتراف
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت دے اور درخواست گزار اوراس کی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکنے کا بھی حکم دے۔