وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات، قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات، اسٹریٹجک تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو رہی ہیں اور امن و استحکام کے لیے مختلف سطحوں پر کوششیں جاری ہیں۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی سید طارق فاطمی اور سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ بھی شریک تھے،وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر چین کی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات پر اطمینان ظاہر کیا۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈارکا چینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ،ایران امریکہ مذاکرات پرگفتگو

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ قریبی تعاون کو مزید فروغ دیتا رہے گا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین کے ساتھ اپنی اسٹریٹجک شراکت داری پر فخر ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون مستقبل میں مزید مستحکم ہوگا۔

ملاقات کے دوران مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، چینی سفیر جیانگ زی ڈونگ نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی امن کے لیے کاوشوں کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنی دیرینہ دوستی کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔

چینی قیادت کے وژن کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *