پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین پارلیمنٹ نے بانی پاکستان سمیت پارٹی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف آج سے بھوک ہڑتال شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی آج سے بھوک ہڑتالی مہم کا آغاز کریں گے اور پارٹی بانی سمیت پارٹی کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا جائے گا۔ بھوک ہڑتالی کیمپ آج سہ پہر 3 بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لگایا جائے گا جس کی قیادت اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: سید زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی امور مقرر
ی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ کی بھوک ہڑتال سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک جاری رہے گی جس میں بیرسٹر گوہر اور اسد قیصر سمیت تمام ارکان شرکت کریں گے۔