سینیٹر شیری رحمان کی عمران خان پر سخت تنقید

سینیٹر شیری رحمان کی عمران خان پر سخت تنقید

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے نیب قوانین میں حکومتی ترامیم کو چیلنج کیا اور اب بانی پی ٹی آئی انہی نیب ترامیم کے تحت ریلیف مانگ رہے ہیں۔

شیری رحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے نیب کے تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دی ہیں،  ماضی میں یہ پولیس اور ججز کو بھی دھمکیاں لگاتے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی پاور شو، حکومت کی جانب سے داخلی راستے بند کرنے کی تیاریاں

انہوں نے کہا کہ تفتیشی آفیسر کو دھمکیاں دینا کیس پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے،  ریلیف نہ ملے تو گریبان پکڑنا ان کی عادت ہے ، دھمکیاں کام نہ کریں تو یہ پاؤں پکڑتے ہیں۔

پی پی پی رہنما  نے کہا کہ جون 2019 میں آصف زرداری گرفتاری کے موقع پر نیب افسر سے حسن سلوک سے پیش آئے ، ۔نیب افسران سے چائے کا پوچھا اور ہنستے ہنستے ان کے ساتھ جیل چلے گئے۔

editor

Related Articles