پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور فیملی فزیشنز کے زیرِ سایہ کل مورخہ 24 جولائی 2024 بروز بدھ لاہور ہیلتھ سیکٹریٹ کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور فیملی فزیشنز کے عہدیداروں نے کہا کہ محکمہ صحت اور حکومت کو پالیسیزپہ نظرِ ثانی کرکے ڈاکٹرز کو سہولیات دیناہوں گی تاکہ پاکستان میں رہ جانے والے چند ہزار ڈاکٹرز بہتر ماحول میں کام کر سکیں پنجاب بھر سے ڈاکٹرز نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ لانگ مارچ میں شریک ہونگے اور حکومت کو کسی طور اپنے حقوق غزب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے صدر ڈاکٹر شعیب نیازی، چئیرمین ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی، جنرل سیکیریٹری ڈاکٹر حسیب تھند کے ہمراہ پنجاب بھر سے ڈاکٹرز شریک ہوں گے۔
پی ایم اے پنجاب کے صدر کرنل ڈاکٹر مبشر، فیملی فزیشز کے صدر ڈاکٹر طارق کے ساتھ وائی ڈی اے پنجاب محکمہِ صحت پنجاب کی ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف کل دھرنے میں شرکت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بنیادی مطالبات ایڈہاک ریگولرائزیشن، لوکم کا خاتمہ۔ایچ پی اے اور کے پی آئی کا تنخواہوں میں ملنا، سیاسی بنیادوں پر ڈاکٹرز کے ساتھ انتقامی کارروائی کا خاتمہ، ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سمیت کارکنوں کی گرفتاری، پی ٹی آئی اراکین کابھوک ہڑتال کا فیصلہ
ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہم محکمہِ صحت سے بنیادی حقوق حاصل کر کے رہیں گے، ڈاکٹر شعئب نیازی کا کہنا تھا کہ حکومت کو پالیسیوں پہ نظرِ ثانی کرکے ڈاکٹرز کو سہولیات دینی ہوں گی تاکہ پاکستان میں رہ جانے والے چند ہزار ڈاکٹرز بہتر ماحول میں کام کر سکیں۔