اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی: وفاقی حکومت نے منظوری دے دی

اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی: وفاقی حکومت نے منظوری دے دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سات ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے تحت  ایک ہزار رینجرز، چار ہزار فرنٹیئر کانسٹبلری، اور ایک ہزار پنجاب پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ کی درخواست پر وفاقی حکومت نے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی سات سے نو نومبر تک کے لیے کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، پنجاب اور سندھ سے 2500 دور تک مار کرنے والے آنسو گیس شیل بھی منگوانے کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

پنجاب پولیس سے فسادات سے نمٹنے کے لیے 2500 کٹس بھی طلب کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے مؤثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔

دوسری جانب پشاور پولیس حکام نے بتایا کہ جلسے کی سیکیورٹی کے لیے مردان، صوابی، اور چارسدہ سے بھی اضافی اہلکار طلب کیے گئے ہیں۔ سیکیورٹی پلان کے تحت تمام اضلاع میں قافلوں کی روانگی کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور وزراء کے ساتھ ان کے سیکیورٹی سکواڈ بھی موجود ہوں گے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *