حکومت نے فائر وال کا تجربہ مکمل کرلیا

حکومت نے فائر وال کا تجربہ مکمل کرلیا

حکومت نے فائر وال کا تجربہ مکمل کرلیا‘ واٹس ایپ سمیت دیگر سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ نہیں کی جاسکیں گی‘ انٹرنیٹ بھی آہستہ کردیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈہ روکنے کے لئے اور اداروں کی تضحیک اور انہیں نشانہ بنانے کے عمل کو روکنے کے لئے فائر وال کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فائر وال مکمل ہونے کے بعد اب واٹس ایپ اور سوشل میڈیا کی دیگر سائٹس پر کوئی منفی تصویر یا ویڈیو اپ لوڈ نہیں کی جاسکے گی۔ علاوہ ازیں انٹرنیٹ کی سپیڈ بھی آہستہ کردی جائے گی۔

مزید پڑھیں: فائر وال سے بیرون ملک بیٹھے ریاست مخالف یوٹیوبرز کو پاکستان سے ویوز نہیں ملیں گے، صحافی حسن ایوب

دوسری جانب ترجمان پی ٹی اے نے وضاحت کی ہے کہ قومی انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی نگرانی اور کنٹرول کے حوالے سے اخبارات اور سوشل میڈیا پر گردش حالیہ افواہیں درست نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ فائر والز کی پروکیورمینٹ کے حوالے سے جاری ٹینڈر کا مقصد فائر والز کی پروکیومنٹ ہے جو محض پی ٹی اے کے انٹرنل انفراسٹرکچر پر اثر انداز ہو گا۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق خریداری کا مقصد پی ٹی اے کے اندرونی مختلف سسٹمز کا تحفظ ہے اور پی ٹی اے کے بنیادی ڈیٹا سینٹر اور اس کی ڈیزاسٹر ریکوری سائٹ پر استعمال کیا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی اے نے واضح کیا کہ ٹینڈر پی ٹی اے نے چار نیکسٹ جنریشن فائر والز اور دو ویب ایپلیکیشن فائر والز کے حصول کے لیے جاری کیا ہے اور اس کا بنیادی مقصد صرف پی ٹی اے کے اندرونی نیٹ ورک اور ایپلی کیشنز کے لیے سیکیورٹی کے عمل کو یقینی طور پر محفوظ بنانا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *