فائر وال سے بیرون ملک بیٹھے ریاست مخالف یوٹیوبرز کو پاکستان سے ویوز نہیں ملیں گے، صحافی حسن ایوب

فائر وال سے بیرون ملک بیٹھے ریاست مخالف یوٹیوبرز کو پاکستان سے ویوز نہیں ملیں گے، صحافی حسن ایوب

فائر وال لگنے سے سوشل میڈیا کیسے کنٹرول ہوگا؟ سینئر صحافی حسن ایوب نے بتا دیا۔

صحافی حسن ایوب نے پرویز سندھیلا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فائروال کے ذریعے حکومت سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پر قابو پاسکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ باہر بیٹھے یوٹیوبرز کی پاکستان میں Visibilityصفر ہوجائیگی۔ اگر وہ پچاس ہزار ویوز پاکستان سے لیتا ہے تو اس کی Viewership صفر ہوجائیگی۔ اس پر پرویز سندھیلا نے حسن ایوب سے سوال کیا کہ میرے جیسا بندا جو کچھ کہتا بھی نہیں اس کے ویوز بھی صفر ہوجائیں گے؟ جس پر حسن ایوب نے وضاحت کی کہ نہیں ایسا نہیں ہے۔ ایسے یوٹیوبر جو ریاست مخالف ہیں ان کی ویور شپ صفر ہوجائیگی۔

مزید پڑھیں: اب حکومت نئی فائر وال ٹیکنالوجی سے VPN بھی کنٹرول کر سکے گی، صحافی عمر چیمہ

حسن ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ریاست مخالف بات کرنا فیشن بن چکا ہے۔فوج کے اوپر تنقید کرنا فیشن بن چکا ہے۔فوج پر تنقید کرنے کو آئینی اور قانونی جدوجہد کا نام دیدیا گیا ہے۔بنیادی طور پر جس قسم کی حرکتیں انہوں نے شروع کی ہیں ان کا علاج یہی تھا۔

editor

Related Articles