پی ٹی آئی کا روزانہ 3بجے سے 7بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

پی ٹی آئی کا روزانہ 3بجے سے 7بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے روزانہ 3بجے سے 7بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پارلیمنٹ کے اندر کیمپ لگانے کی اجازت نہ ملنے پر پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا۔ پی ٹی آئی قیادت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاری، قیادت اور کارکنان کیخلاف مقدمات پر آج پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال کا اعلان کر رکھا تھا۔

مزید پڑھیں: سید زلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کے مشیر برائے عالمی امور مقرر

اس سلسلے مین پی ٹی آئی نے پارلیمنٹ کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا ، کیمپ میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، علی محمد خان ، فلک نازچترالی ، شیخ وقاص ، سینیٹر ہمایوں مہمنداور دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ہم انے اسپیکر سے ملاقات کرکے تحفظات کا اظہار کیا ، ہم نے انہیں بتایا کہ ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ 3بجے سے 7بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائیں گے ۔ ہمارے بانی عمران خان اور ان کی ہلیہ کو بلاوجہ قید میں رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ فارم 47کی حکومت مستعفی ہوکر دوبارہ شفاف انتخابات کروائے ۔ شفاف انتخابات سے ہی ملک بحرانوں سے نکل سکتا ہے۔ فارم47کی حکومت کو سہارا دیا جارہا ہے۔ موجودہ حکومت کو بچانا ناممکن ہوچکا ہے، مہنگائی کی وجہ سے محنت کش کا جینا مشکل ہوگیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *