وزیردفاع خواجہ آصف نے بنوں واقعہ کا ذمہ دارعمران خان کو قرار د ے دیا اور کہا کہ بنوں میں جو ہوا بانی پی ٹی آئی کی سرپرستی میں ہوا، یہ اب اسپیس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ان کا کہنا تھا اب کوئی عمران خان پر بھروسہ نہیں کرے گا ۔ ابھی تو انہوں نے اعتراف کیا ہے یہ بہت جلد پیروں میں پڑ جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی بغیر اقتدار کے مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں، احتجاج کی کال دینے کے اعتراف کی بات ان کا سیاسی بیانیہ ہے۔
عمران خان معافی تلافی کرانا چاہتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے کسی بھی بات کی توقع کرسکتے ہیں ، پرویز الہٰی، شیخ رشید اور مولانافضل الرحمان کے پاؤں پر گرے ہیں ، ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اقتدار کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ۔
جو آئی پی پی پر پریس کانفرنس کررہے وہ خود ا س کے الٹ کام کررہے ہیں ، ان کی اپنی کالونیوں میں رولا پڑا ہوا ہے۔ انہوں نے ہر جگہ پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا اگر عمران خان معافی مانگ لیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں، یہ تلملائے ہوئے لوگ ہیں یہ ملک بیچ دیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف پر پابندی کا اُصولی فیصلہ ہوگیا، وفاقی وزیر عطا تارڑ
خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی تو ترلوں کی ابتدا ء ہوئی ہے، یہ بندہ ترلے کرے گا تو اس پر کون اعتبار کرے گا؟ کیونکہ انہیں اپنی صرف اپنی ذات عزیز ہے اس کے علاوہ ان کو کچھ نظر نہیں آتا ۔