ریاستی اداروں کے خلاف خبریں، صحافی ریان گرم اور رئوف حسن کے روابط کا انکشاف، واٹس ایپ سکرین شاٹ منظر عام پر

ریاستی اداروں کے خلاف خبریں، صحافی ریان گرم اور رئوف حسن کے روابط کا انکشاف، واٹس ایپ سکرین شاٹ منظر عام پر

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان رئوف حسن کے غیر ملکی صحافیوں کیساتھ رابطوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما رئوف حسن کے موبائل فرانزک کے دوران غیر ملکی شخصیات سے روابط کا انکشاف ہوا۔ رؤف حسن کی جانب سے غیر ملکی صحافی ریان گرِم سے باقاعدہ رابطہ جنوری2024 کو قائم ہوا۔ 21جنوری 2024کو رؤف حسن نے ریان گرِم کو سیاسی جماعت کے ورچوئل کنونشن میں شرکت کا کہا اور اس کے بعد رؤف حسن اور ریان گرِم کے درمیان رابطے مختلف اُمور پر وقتاََ فوقتاََ جاری رہے۔

مزید پڑھیں: بہت جلد ریان گرم اور مرتضی حسین ایکسپوز ہونے جارہے ہیں، صحافی حسن ایوب

8جون کو ریان گرِم نے رؤف حسن کو پیغام بھیجا جس میں بانی پی ٹی آئی کے لکھے مواد کی تصدیق کرنا چاہی۔ ریان گرِم نے رئوف حسن سے پوچھا کہ ’’کیا یہ مواد آپ کا تحریر کردہ ہے، ہم آپ کا نام ظاہر نہیں کریں گے؟‘‘۔ جواب کے لئے رؤف حسن کی جانب سے ریان گرِ م کے ساتھ بذریعہ وٹس ایپ کال پر رابطہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ریان گرِم گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف تاریخوں میں سیاسی جماعت کے حق میں متعدد آرٹیکلز لکھ چکا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *