پی ٹی آئی کے رہنما اور عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ بانی تحریک انصاف نے 9 مئی کے حوالے سے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کرتے ہوئے کہنا تھا کہ زمان پارک میں متفقہ فیصلہ کیا تھا کہ رینجرز کے ایکشن کے بعد احتجاج وہاں ہوگا جہاں ہونا چاہیے وہ جی ایچ کیو ہو یا کوئی اور دفتر ہو۔
ان کا دوران گفتگو مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی فلاح کیلئے بات کرنے کو تیار ہیں ہم آگے بڑھنے کو تیار ہیں، ہم چاہتے ہیں پاکستان میں انتشارنہ ہو ، ملکی معیشت ترقی کرے، غربت عوام مہنگائی سے چھٹکارا پائےلیکن ملک میں ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے یہ تباہی کی طرف لے کر جائے گا۔
پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ آپ عوام سے ریاست کو دور رکھ کر ریاست کی فلاح نہیں پا سکتے، ضروری ہے عوام کو ساتھ لے کر چلیں اور عوام کی منتخب لیڈر شپ کو ساتھ لیکر چلیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ جو خبر اعتراف کے حوالے سے چل رہی ہے وہ بالکل لغو بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ انہوں نے 9 مئی کے حوالے سے کسی بات کا اعتراف نہیں کیا۔ سلمان اکرم راجہ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا ہم ا س کی مذمت کرتے ہیں۔ اس کے ذمہ داروں کو سزا ملنی چاہیے ، یہ پہلے سے بنائی گئی ایک سوچی سمجھی چال تھی۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا روزانہ 3بجے سے 7بجے تک علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان
جس کی جوڈیشل انکوائری کی جائے۔ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کابھی عمران خان سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو میڈیا میں آیا ہے بانی پی ٹی آئی نے وہ نہیں کہا ہے۔