بین الاقوامی اور مقامی پاکستانی مارکیٹوں میں نمایاں کمی کے ساتھ سونے کے نرخوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان جیولرز اینڈ جیمز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ مزید برآں 22 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 23 ہزار 251 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 قیراط سونے کی 22 گرام قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 647 روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا 125 دو سالہ آسان اقساط پر کتنے کا ملے گا؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
عالمی سطح پر سونے کی فی اونس قیمت میں 7 ڈالر کی کمی ہوئی جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 2490 ڈالر تک پہنچ گئی۔ گزشتہ ہفتے ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے بعد فی تولہ قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 500 روپے ہوگئی تھی۔

