پی ٹی آئی کے رہنما زین قریشی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت ہے، اس پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی ، پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکرٹریٹ پر حملے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وہ نجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان حامد میر سے گفتگو کر رہے تھے ، پروگرام میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری بھی شریک تھے۔
یہ بھی پڑھیں:بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار
ان کا میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان کے نام پر پی ٹی آئی کو 3 کروڑ ووٹ دیئے ہیں۔ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا آسان نہیں ہے، وزیر اطلاعات کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد حکومتی مؤقف میں بتدریج تبد یلی آ رہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:تحریکِ انصاف خیبر پختوانخوا میں خواتین کی نشستوں کا معاملہ، لسٹ میرٹ پرمرتب کی جائیگی
ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو سراہا ہے، تحریک انصاف نے کبھی پاکستان توڑنے کی بات نہیں کی، وفاق کی واحد علامت پاکستان تحریک انصاف ہے،9 مئی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا نا چاہیے۔