نیپال میں مسافر طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک جبکہ پائلٹ کو بچا لیا گیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کھٹمنڈو کے تری بھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بدھ کی صبح مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کے قریب سوریہ ایئر لائنز کا طیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 19 افراد سوار تھے جو ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں، تو یہ 7 کام کریں
رپورٹس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ 18 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک پائلٹ کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ واقعے کے بعد ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر پھسل گیا جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا اور اس کے بعد آگ لگ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا اور ملبے سے لاشیں نکال لیں۔
عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ ٹیک آف کے دوران طیارے کے پر زمین سے ٹکرا گئے جس کی وجہ سے آگ نے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
Video shows moment of plane crash in Nepal’s Kathmandu.
18 people have died as the plane skid off the runway.#Nepal #PlaneCrash pic.twitter.com/YIviYnyz3o
— Vani Mehrotra (@vani_mehrotra) July 24, 2024