اسلام آباد پولیس کا عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس کا عمر ایوب اور زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے گرفتاریاں شروع کر دیں۔

پولیس کی جانب سے گرفتاریاں نئے قانون کے تحت کی جارہی ہیں۔ پی ٹی آئی قیادت پراسلام آباد جلسہ مقررہ وقت پر ختم نہ کرنے اور بدنظمی کے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے پہلی گرفتاری رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی کی گئی ہے جنہیں تھانہ کوہسار منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: شیرافضل مروت کو پولیس نے گرفتار کرلیا

پولیس نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور پی ٹی آئی کی خاتون رکن قومی اسمبلی زرتاج گل کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس پی ٹی آئی رہنمائوں کے باہر آنے کا انتظار کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حالیہ جلسے کے منتظمین کے خلاف تین مقدمات درج کیے ہیں۔ ان مقدمات میں جلسے کے وقت کی پابندی نہ کرنے، پولیس پر پتھراؤ، اور روٹ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کیے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پہلا مقدمہ تھانہ سنگجانی میں پی ٹی آئی جلسے کے معینہ وقت کی پاس داری نہ کرنے پر درج کیا گیا۔ دوسرا مقدمہ تھانہ سمبل میں جلسے کے قافلے کے سادات کالونی اور سری نگر ہائی وے سے گزرنے پر درج کیا گیا جبکہ تیسرا مقدمہ تھانہ نون میں پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کرنے کے الزام میں درج کیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *