عمران خان کی فوری رہا ئی، 20 سے زائد برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کر دیا

عمران خان کی فوری رہا ئی، 20 سے زائد  برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے مطالبہ کر دیا

برطانوی پارلیمنٹ کے کم وبیش 22 ارکین نے اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کو فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم اس معاملے کو بین الاقوامی بنانے کیلئے دوسرے دوست ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کو بھی اس میں شامل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی رپورٹ ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے ، اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ،پاکستان کی ترقی کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے ،انھوں نے عمران خان کی رہائی کامطالبہ لارڈز کی کمیٹی روم میں پاکستان میں جمہوری اصولوں کی پامالی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی غیر قانونی قید سے متعلق ایک ہیئرنگ کے دوران کیاگیا ۔ روزنامہ جنگ میں شائع رپورٹ کے مطابق اس ہیئرنگ کااہتمام لیبر پارٹی کی رکن پارلیمان ناز شاہ اور کنزرویٹو لارڈ حنان نے مشترکہ طورپر کیاتھا ،عمران خان کی جانب سے بین الاقوامی امور کے مشیر زلفی بخاری اور پی ٹی آئی کی امیدوار مہر بانو قریشی مہمان مقرر تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: مسافر طیارہ حادثے کا شکار، تمام مسافرہلاک ہو گئے

کم وبیش 22 ارکان پارلیمنٹ نے اس ہیئرنگ میں شرکت کی جن میں کنزرویٹو پارٹی کے سابق کیبنٹ منسٹر سر Iain ڈنکن اسمتھ ،سابق وزیر داخلہ پریٹی پٹیل ،سیکورٹی کی سابق وزیر بیرونس Neville-Jones،دفتر خارجہ کے سابق وزیر مملکت لارڈ احمد اور کنزرویٹو پارٹی کے سابق چیئروومین اور دفتر خارجہ کی وزیر بیرونس وارثی ،نومنتخب آزاد رکن پارلیمنٹ شوکت آدم ، بیرسٹر ایوب خان اور لیبر پارٹی کی نوشابہ خاں بھی حاضرین میں شامل تھیں،پی ٹی آئی یوکے کے رہنما جہانزیب خان اور پارٹی کے 4 دیگر عہدیدار بھی حاضرین میں شامل تھے ۔

ہیئرنگ میں فیصلہ کیاگیا کہ ارکان پارلیمنٹ وزیر اعظم سرکیر اسٹارمر اور وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی سے مطالبہ کریں گے کہ وہ عمران خان کی قید سے فوری رہائی اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر توجہ دیں اور عمران خان کی جیل سے فوری رہائی اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کامطالبہ کریں، سید ذوالفقار بخاری نے اس بات کا خدشہ ہے کہ عمران خان پر فوجی عدالتوں میں مقدمہ چلایاجائے گا ۔

مہر بانو نے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدواروں کو پیش آنے والی تکالیف کی تفصیلات بتائیں انھوں نے کہا کہ اس صورت حال پر مغربی جمہوریت کی مکمل خاموشی افسوسناک ہے ہمیں توقع تھی کہ وہ پاکستان میں جمہوریت کیلئے کھڑے ہوں گے ، لارڈ حنان نے کہا کہ عمران خان کو رہا کیاجائے اور آزادانہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیاجائے ۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ مؤخر

ہم پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں کراس پارٹی بنیاد پر جمہوریت کیلئے زور دیتے رہیں گے اور ہم اس معاملے کو بین الاقوامی بنانے کیلئے دوسرے دوست ممالک کے ارکان پارلیمنٹ کو بھی اس میں شامل کریں گے، رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے بعض لوگوں کی جانب سے اسے پاکستان مخالف ایونٹ قرار دینے پر افسوس کااظہار کیا۔

انھوں نے کہا کہ انھوں نے پاکستان کے ایک وسیع حلقے کی آواز بننے کیلئے جو چاہتے ہیں کہ عمران خان کو رہا کیاجائےاور ہر طرح کی سیاسی زیادتیاں ختم کی جائیں اس ایونٹ کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ، عمران خان کی حراست کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ ہم سب کیلئے باعث تشویش ہے ،ہم اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے اور ہم پاکستان میں ترقی کیلئے پارلیمنٹ کے اندر کوششیں کرتے رہیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *