بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

پی ٹی آئی کے مقدمات میں اختیارات کے غلط استعمال پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا. ہے

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی جانب سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کے خلاف سپریم جوسیشل کونسل میں ریفرنس دائر کیا گیا ہے جس میں شکایت کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق شکایت کنندہ کے مقدمات میں غیر معمولی دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں، اور دائر ریفرنس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی ہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق کیخلاف مس کنڈکٹ پر کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے اہم ادارے کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا، ہزاروں افراد بے روزگار ہونگے

سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر شکایت میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز جان بوجھ کر التوا میں رکھے جاتے ہیں جسٹس عامر فاروق نے شکایت کنندہ کے لگ بھگ تمام مقدمات اپنے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے، اور جسٹس عامر فاروق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ ن عامرفاروق نے 11 نومبر 2022 کو عہدہ سنبھالا۔

 

 

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *