پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کی ذمہ داری سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس سلسلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے کل اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

چیئرمین اوگرا کو قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے اور اس کے اثرات کا جائزہ لینے کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کے حتمی فریم ورک کے طور پر وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز نے حکومت کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ایندھن کی قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی مرکزی قیادت کے اجلاس میں ڈیلرز نے تشویش کا اظہار کیا کہ حکومت کوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے ان کے مفادات کو نقصان پہنچے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کریں گے جو ان کے مفادات کے خلاف ہو، اور حکومت پر الزام لگایا کہ وہ انہیں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس میٹریل موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ

ایسوسی ایشن نے دلیل دی کہ اس اقدام سے تیل کمپنیوں کا غلبہ اور پمپ مالکان کا استحصال ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہر ایک کے مفادات کے تحفظ کے لئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *