فلسطینی طلباء کیلئے طبی تعلیم پاکستان میں مکمل کرنے کی اجازت

فلسطینی طلباء کیلئے طبی تعلیم پاکستان میں مکمل کرنے کی اجازت

ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس نے فلسطینی طلباء کو طِبی تعلیم پاکستان میں مکمل کرنے کی منظوری دی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں فلسطینی طلبا کو طبی تعلیم پاکستان میں مکمل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، ترجمان دفترِ خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ گذشتہ روز کابینہ میٹنگ نے 126 ممالک کے شہریوں کو آن لائن ویزا دینے کی منظوری دی ہے اور ان ممالک کے شہریوں کے لیے 24 گھنٹے میں ویزا عمل مکمل کیا جائے گا، بنگلہ دیشی حکومت کے امریکہ میں حکومت مخالف مظاہروَں میں پاکستانی طلباء کے ملوث ہونے کے عوی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان دعووں کی تصدیق کےلیے کوئی رپورٹس نہیں ہیں ، انہوں نے مزید واضح کیا کہ ہمارے ڈھاکہ میں مشن نے بھی بنگلہ دیش میں پاکستان طلبا کو احتجاج سے دور رہنے کی ہدایت جاری کی ہیں،۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اڈیالہ جیل سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کے لیے الیکشن لڑیں گے

مانچسٹر ایئرپورٹ پر تشدد کی وائرل ویڈیو پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرہ نے کہا کہ ہم نے مانچیسٹر ایئرپورٹ پر تشدد کی رپورٹس دیکھی ہیں، ہمارا مشن ہاکستانی برادری اور انتظامیہ سے رابطہ میں ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ویڈیو میں موجود نوجوان دوہری شہریت.کے حامل ہیں اور ہم پاکستانی کمیونٹی کو بھی کہتے ہیں کہ وہ مقامی قوانین, روایات کی پاسداری کریں۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ افغان سرحد پر ون ڈاکومینٹ رجیم پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے اور کسی بھی کسی بھی غیرملکی کو بغیردستاویزات پاکستان داخلے کی اجازت نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پابندی کے حوالے سے وفاقی حکومت کے پاس میٹریل موجود ہے، اعظم نذیر تارڑ

امریکی سفیر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کسی بھی ممکنہ درخواست کو پاکستانی آئین و قوانین کے تناظر میں دیکھیں گے، انہوں نےکہا کہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ بیرون ممالک سے کسی بھی قسم کا تبصرہ بلا ضرورت, ناقابل قبول اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ پاکستان کا موقف غزہ کی جنگ پر واضح ہے، پاکستان نے جنوبی افریقہ کے آئی سی جے کیس کا خیر مقدم کیا ہے اور پاکستان نے جنوبی افریقہ کی درخواست کی حمایت بھی کی ہے، گذشتہ روز وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگی جرائم کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی ہے اور پاکستان آنے والے دنوں میں غزہ میں ایک اور امدادی کھیپ بھجوانے کی تیاریاں کر رہے ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *