الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلہ پر وضاحت کی درخواست جمع کرادی گئی, اور41 آزاد ارکان نے پارٹی وابستگی کی دستاویزات جمع کراوا دی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 41 آزاد ارکانِ پارلمینٹ کے معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے اوررجسٹرار سپریم کورٹ کو فیصلے پر وضاحت کی درخواست بھی جمع کروا دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ دستاویزات جمع کرانے والے ارکان نے لکھا کہ وابستگی تحریک انصاف کنفرم کرے گی۔ اور الیکشن کمیشن ریکارڈ میں تحریک انصاف کا کوئی پارٹی اسٹریکچر نہیں ہے۔
درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف بنیادی ڈھانچہ کی عدم موجودگی میں آزاد ارکان کی پارٹی وابستگی کون کنفرم کرےگا اور بیرسٹر گوہر علی خان الیکشن کمیشن ریکارڈ میں پارٹی چیئرمین نہیں ہیں اور درخواست میں اس حوالےت سے استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملہ پر رہنمائی کرے۔