وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 500 یونٹس تک بجلی صارفین کیلئے ایسا سولر پروجیکٹ لارہے ہیں کہ بجلی کے بل کم از کم نصف ہوجائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے بجلی کے 5سو یونٹس والے صارفین کیلئے سولر پروجیکٹ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سوشو اکنامک رجسٹری کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ 500 یونٹس والے صارفین کیلئے سولر پروجیکٹ لارہے ہیں ، جس سے بجلی کے بل کم از کم نصف ہوجائیںگے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اپنا گھر اسکیم بھی لارہی ہے، رجسٹریشن کیلئے ہیل لائنز کھول دیں، عوام کے ٹیکس کا پیسہ صرف حقداروں تک پہنچانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس درست ڈیٹا ہی نہیں، جس کی وجہ سے یہ معلوم نہیں کہ پنجاب میں کتنی آبادی سوشو اکنامک کیٹگری میں آتی ہے۔
مزید پڑھیں: بجلی کا بل کم کرنا چاہتے ہیں، تو یہ 7 کام کریں
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 200 یونٹس تک کے بجلی صارفین کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور اگست سے سولر سسٹم کی تقسیم شروع کر دی جائیگی۔

