بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے دریائی پانی میں اضافہ ہوا ہے جس کے سبب بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ دستاویزات کے مطابق جون 2024میں پانی سے بجلی کی مجموعی پیداوار میں 4.17فیصد اضافہ ہوا جس کی وجہ سے فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ سے شہریوں کو فی یونٹ 70پیسے ریلیف ملنے کی امید ہےجو کہ مجموعی طور پر صارفین کو 9ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

مزید پڑھیں: پنجاب حکومت کا 500 یونٹس تک بجلی صارفین کیلئے نیا سولر پروجیکٹ لانے کا اعلان

دستاویز کے مطابق رواں ماہ جولائی میں ملنے والے بلوں میں فی یونٹ ایف سی اے 2روپے 63پیسے ہوگا۔ پن بجلی کا مجموعی پیدوار میں حصہ 17.4فیصد بڑھ گیا ، مئی میں پن بجلی 30.96فیصد، جون میں 35.13فیصد ہوگئی ہے۔ جون 2024میں 13ارب 45کروڑ 90لاکھ یونٹس بجلی پیدا ہوئی، مئی کیلئے نیپرا نے فی یونٹ ایف سی اے3روپے 3پیسے کی وصولی کی اجازت دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *