کراچی میں پانی کی مصنوئی قلت، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹینکرز مافیاز کی ملی بھگت قرار

کراچی میں پانی کی مصنوئی قلت، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹینکرز مافیاز کی ملی بھگت قرار

حق پرست رکن سندھ اسمبلی انجینئرحافظ سید اعجازالحق کا اورنگی ٹاؤن میں پانی کی قلت کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو لکھے گےخط میں پانی کی مصنوئی قلت کو واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹینکرز مافیاز کی ملی بھگت قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی حافظ سید اعجاز الحق نے اورنگی ٹاون کراچی میں پانی کی مصنوعی قلت کے عوامل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کی قلت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹینکرز مافیاز کی ملی بھگت سے دانستہ طور پر پیدا کی گئی ہے۔ وزیر اعلی سندھ کو لکھے گےاپنے خط میں انہوں نے واضح کیا کہ اورنگی ٹاؤن کو شیڈول کے مطابق بلاناغہ پینے کا پانی فراہم کیا جائے اور ٹینکرز مافیاز کے خلاف قانون کے مطابق سخت تادیبی کاروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے متعلقہ افسران کو بار بار رابطہ کرنے کے باجود کوئی ایکشن نہیں لیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی،بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں تصادم سے 5افراد جاں بحق

دوسری جانب کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ماتحت چلنے والے واٹر ہائڈرینٹس سے جو پانی کے ٹینکرز بھرتے ہیں وہ ہزاروں روپے میں فروخت ہورہے ہیں،
ٹینکرز مافیاز صورتحال کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ مصنوعی قلت کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور ٹینکرز مافیاز کی ملی بھگت سے دانستہ طور پر پیدا کی گئی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *