ذرائع کے مطابق حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف ایکس اکاؤنٹ کے ذریعے بغاوت پر اکسانے کے الزام میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقدمہ نمبر 1138/24 مورخہ 13 ستمبر 2024 کو درج کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ سائبر کرائم کی چار رکنی ٹیم آج شام 7 بج کر 45 منٹ پر اڈیالہ جیل پوچھ گچھ کے لیے پہنچی، ڈپٹی سپریڈینڈنٹ کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے پر تحقیقات کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق وکلاء سے مشاورت کا بہانہ بنا کر بانی پی ٹی آئی نے تفتیش میں شامل ہونے سے انکار کر دیا، چار رکنی تفتیشی ٹیم ہفتے کی صبح دوبارہ تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے بغاوت کے پیغامات اور انہیں آگے پھیلانے میں ملوث ساتھیوں کے حوالے سے پوچھ گچھ بھی کرے گی۔

