زرتاج گل نے پولیس گاڑی کو اپنے فارم ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا

زرتاج گل نے پولیس گاڑی کو اپنے فارم ہاؤس میں داخل ہونے سے روک دیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما و رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے پولیس کو اپنے فارم ہاؤس میں داخل نہیں ہونے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق زرتاج گل اپنے فارم ہاؤس ڈیرہ غازی خان کے علاقے چوٹی میں پہنچیں تو پولیس بھی ان کے پیچھے وہاں جا ٹپکی لیکن ان کی دلیری کام آ گئی اور انہوں نے پولیس کو فارم ہاؤس میں داخل نہیں ہونے سے روک دیا ۔

اس موقع پر زرتاج گل کا ایس ایچ او کے درمیان تکرار ہو ئی کہ میرے فارم ہاؤس میں پولیس کیوں آئی ہے؟اپنے گھر آئی ہوں ، کیا گھر کےاندربھی دفعہ 144 کا نافذ ہے؟۔ اس پر ایس ایچ او خلیق الرحمان کا کہنا تھاکہ’’میڈم آپ ریلیکس ہوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:فیصلہ کر لیا کرپٹ حکومت کو رہنے نہیں دیں گے، محمود خان اچکزئی

ہم اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں۔ زرتاج گل نے اپنے فارم ہاؤس میں پولیس کی گاڑی کو داخل نہ ہونے دیا۔ تاہم زرتاج گل اور ایس ایچ او کےدرمیان مکالمہ کے بعد پولیس وہاں سے واپس چلی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *