دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعدبلوچستان کے فرزند شہید شبیر بلوچ کو انصاف مل گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان

دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعدبلوچستان کے فرزند  شہید شبیر بلوچ  کو انصاف مل گیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد بالآخر بلوچستان کے فرزند، شہید شبیر بلوچ، کو عدالت سے انصاف مل گیا۔

گوادر شہر میں دورانِ ڈیوٹی بی وائے سی کے مشتعل مظاہرین نے ماہ رنگ لانگو کی قیادت میں انہیں پتھر مار مار کر شہید کیا تھا، آج عدالت کی جانب سے ماہ رنگ لانگو اور ان کے ساتھیوں کو سزا سنائے جانے کے بعد حکومت بلوچستان کا یہ مؤقف درست ثابت ہوا کہ پرامن احتجاج کے نام پر قانون ہاتھ میں لینے، تشدد کو فروغ دینے اور ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر دراصل دہشت گردی کے سہولت کار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ماہ رنگ لانگو کو گوادر احتجاج میں ایف سی اہلکار شبیر بلوچ کے قتل کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی گئی

حکومت بلوچستان شہید شبیر بلوچ کے قاتلوں کو سزا ملنے پر ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ یکجہتی کرتی ہے اور انہیں یقین دلاتی ہے کہ شہید کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

بلوچستان میں دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں، سہولت کاروں اور حمایتی عناصر کے خلاف ریاستی جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

editor

Related Articles