سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل دہشتگردی کا معاملہ ، حکومت تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کر دی

سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل دہشتگردی کا معاملہ ، حکومت تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی قائم کر دی

وزیراعظم کی منظوری کے بعد سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل دہشت گردی کے کیسز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی  گئی۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی الیکٹرانک ایکٹ 2016 کے سیکشن 30 کے تحت تشکیل دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے، ڈائریکٹر کاؤنٹر ٹیررازم ونگ ایف آئی اے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی پر مشتمل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاسپورٹ پرنٹنگ کا بحران پیدا ہو گیا، سیاہی کا اسٹاک ختم

نوٹیفکیشن کے مطابق  جے آئی ٹی سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا مہم میں ملوث افراد کی نشاندہی کرے گی۔ کمیٹی ملزمان کو سزا دینے کے لیے بھی سفارشات پیش کرے گی۔ اسلام آباد پولیس ہیڈکوارٹرز کو جے آئی ٹی سیکریٹریٹ مقرر کیا گیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *