یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
اوگرا کے اب تک کے کام کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 9 روپے 11 پیسے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیشکش
وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر کام شروع ہو گیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی سمری حکومت کو ارسال کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر خزانہ 31 جولائی کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔