خیبر پختونخوا پولیس نے وفاق سے تکنیکی آلات، گاڑیوں، اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری کیلئے 2 ارب 57 کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق آلات کی خریداری کیلئے خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ کو سمری ارسال کردی ہے۔ آلات کی خریداری کیلئے پولیس نے مجموعی طور پر 2 ارب 57 کروڑ سے زیادہ فنڈز مانگاہے۔ جن میں ایک 56 کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں خریدی جائینگی۔ اسلحہ اور گولہ بارود کی خریداری کیلئے40 کروڑ روپے فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سی ٹی ڈی پنجاب کی بڑی کارروائی ، اسامہ بن لادن کا قریبی ساتھی القاعدہ کا جنگجو گرفتار
تکنیکی سامان کی خریداری کیلئے پولیس نے وفاق سے 10 کروڑ روپے کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس اہلکاروں کیلئے بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹس کی خریداری کیلئے 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ وزرات داخلہ اور خیبر پختونخوا پولیس حکام کا وسائل کی فراہمی کے لئے رواں ماہ اجلاس ہوا تھا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ نے وسائل کیلئے سمری تیار کرنے کے احکامات دئیے تھے۔