محکمہ موسمیات نے مون سون ہواؤں کے باعث آج سے بدھ (28 سے 31 جولائی )تک ملک بھر میں بارش وں کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی میں کل سے بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، کشمیر، راولپنڈی، پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں بارش کا امکان ہے جب کہ مون سون سسٹم کے باعث آزاد کشمیر کے کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس سے نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔ سندھ کے اضلاع سانگھڑ، میرپور خاص، عمرکوٹ، بدین اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں کل سے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موسلا دھار بارش ، وہ شہر جہاں 50 سالہ تاریخ کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
دوسری جانب پنجاب کے شہر گجرات میں مون سون کی ریکارڈ بارشوں نے 50 سال کی تاریخ کو توڑ دیا ہے۔ نئے مون سون ہواؤں کے نظام کے زیر اثر ملک کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح کے علاقے موسلا دھار بارش کے باعث زیر آب آگئے ہیں۔ گجرات میں تیز ہوائیں چلنے اور موسلا دھار بارش ہوئی جس سے پورا شہر ندی میں تبدیل ہو گیا۔ گزشتہ 50 سالوں میں گجرات میں یہ سب سے زیادہ بارش ہے، جس میں پانی گھروں میں داخل ہوا اور ہر گلی اور محلے میں 4 فٹ گہرائی تک جمع ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں ڈرائیونگ لائسنس رکھنے والے غیر ملکیوں کے لیے اہم خبر
گلبرگ کالونی، رحمان شاہد روڈ، شاہ دولہ دربار اور سرکلر روڈ جیسے علاقوں میں شدید سیلاب ی صورتحال ہے۔ دریں اثنا موسلا دھار بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے سڑکیں جھیلوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔مون سون ہوائیں آج سے 31 جولائی تک بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں بھی کل سے بارش کا امکان ہے۔