شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

شیر افضل مروت کو رہا کر دیا گیا

شیر افضل مروت کو بھی سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار اراکین قومی اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز سب جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہا ہونے والوں میں شیخ وقاص اکرم، شیر افضل مروت، عامر ڈوگر، زین قریشی، مولانا نسیم شاہ، احمد چٹھہ، یوسف خان، اور احد شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ایم این ایز کی ضمانت منظور

گزشتہ دنوں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ان اراکین کی درخواست پر پارلیمنٹ لاجز کو سب جیل قرار دینے کی منظوری دی تھی۔ 9 ستمبر کو گرفتار کیے گئے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارلیمنٹ لاجز میں رکھا گیا تھا، اور سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوا تھا۔

اب یہ اراکین اپنے گھروں کو روانہ ہو چکے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *