پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر نے دعویٰ کیا ہے کہ دسمبر میں عمران خان وزیر اعظم کی سیٹ پر براجمان ہو ں گے اور حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہو گی ۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم پُر اُمید ہیں کہ ٹربیونلز کے فیصلے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز معاہدے پاکستان میں کون لایا ؟ بیرسٹر سیف کا تہلکہ خیز بیان
مینڈیٹ مل گیا تو یہی الیکشن ٹھیک ہے ورنہ پی ٹی آئی نئے انتخابات کا مطالبہ کرے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اداروں سے متعلق پوزیشن نہیں بدلے گی ۔
یہ بھی پڑھیں:عوام تیار رہے ، 5اگست کو ملک بھر میں احتجاج ہوگا،تحریک انصاف
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ملک بھی ہمارا ہے ، فوج بھی ہماری ہے ، ملک تب آگے بڑھے گا جب تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں گے۔