آئی پی پیز معاہدوں سے متعلق وفاقی وزیر اویس لغاری کا بڑا بیان آگیا

آئی پی پیز معاہدوں سے متعلق وفاقی وزیر اویس لغاری کا بڑا بیان آگیا

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی طرح آئی پی پیز کے معاہدے بھی اہم ہیں ، انہیں کسی صورت تبدیل نہیں کیا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اویس لغاری کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ سولر لگانے والے آئی پی پیز سے معاہدے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، سولر پینلز کے حوالے سے سات ، سات سال کیلئے معاہدے ہیں ۔

 یہ بھی پڑھیں:چین نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی حمایت کردی: وفاقی وزیر خزانہ

بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے حکومت اقدامات کرر ہی ہے ، کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی طرف جارہے ہیں جس سے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ کپیسٹی پیمنٹ پلانٹ کیلئے لئے گئے قرضے کے سود کی ادائیگی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عوام کیلئے خوشخبری ،یکم اگست سے تیل سستا ہونے کا امکانات بڑھ گئے

روپے کی قدر گرنے سے پاور سیکٹر کو دھچکا لگا۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قیمت میں کمی ریجنل ریٹ سے زیادہ ہے، ہم آئی پی پی کے معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں ہونے دیں گے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *