پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 مئی کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے پارٹی کارکنوں کے اہل خانہ کو خیبر پختونخوا میں مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق خواتین کی مخصوص نشستیں جاوید اکاخیل، سکندر، محمد بلال، ابرار احمد اور جاوید گل سمیت جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی بیواؤں کو مختص کی جائیں گی۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ جاں بحق کارکنوں کی بیواؤں کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کا نیا صدر کون بنے گا؟ معروف نجومی کی تہلکہ خیز پیش گوئی
واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے سندھ یونائیٹڈ کونسل کے لیے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائی کورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی حقدار ہے۔