جماعت اسلامی کی خواتین نے لاہور میں بھی دھرنا دیدیا 

 جماعت اسلامی کی خواتین نے لاہور میں بھی دھرنا دیدیا 

جماعت اسلامی کی خواتین راولپنڈی دھرنے میں شرکت کیلئے راونہ ہوئیں تو لاہور پولیس نے خواتین کوروک لیا جس پر خواتین نے منصورہ، ملتان روڈ پر دھرنا دیدیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق جماعت اسلامی کی خواتین راولپنڈی دھرنے میں شرکت کے لیے آج صبح منصورہ سےروانہ ہوئیں تو لاہور پولیس نےانہیں ملتان روڈ پر روک لیا ، جس پر جماعت اسلامی خواتین ونگ نے ملتان روڈ، لاہور پر دھرنا دیدیا۔ لاہور پولیس کے اہلکار، جماعت اسلامی خواتین کی 8 بسیں تھانہ چوہنگ لے گئیں اور خواتین نے پولیس مزاحمت پر وہیں دھرنے کا اعلان کرتے ہوئے  ملتان روڈ بلاک کر کے دھرنا دیدیا۔ ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کے مطابق پورے ملک سے آج خواتین کے قافلے راولپنڈی دھرنے میں شرکت کیلئے روانہ ہو چکے انہوں نے کہا کہ حکومت ایک جانب مذاکرات تو دوسری طرف غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے،

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا بلوچستان حکومت سے الگ ہونے کا اعلان

۔ ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مذاکرات اور گرفتاریاں و رکاوٹیں ایک ساتھ نہیں چل سکتے،جہاں قافلوں کو روکا جائے گا، وہیں دھرنا ہو گا، ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، غیر جمہوری رویے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کا دھرنا 10 مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *