پنجاب کے تھانوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں کرپشن : حقائق منظر عام پر آ گئے

پنجاب کے تھانوں کی تعمیر اور  تزئین و آرائش میں کرپشن : حقائق منظر عام پر آ گئے

پنجاب کے تھانوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش میں مبینہ کرپشن پر محکمہ مواصلات اور ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران اینٹی کرپشن کے ریڈرا پر آ گئے, ڈی جی اینٹی کرپشن نے متعلقہ افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

پنجاب بھر کے تھانوں کی تعمیر اور تزئین و آرائش پر مبینہ پور پر کروڑوں کی کرپشن بے نقاب ہونے پر ڈی جی اینٹی کرپشن کے حکم پر محکمہ کمیونیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے افسران کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل انسدادِ کرپشن کی جانب سے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے انجنئیرز کو طلب کیا گیا ہے۔

طلبی کا سمن چیف انجنئیر سنٹرل زون شہزاد قریشی، سپرنٹنڈنٹ انجنئیر سرکل تھری لاہور مریم راٹھور کو بھجوایا گیا ہے۔اس کیساتھ ساتھ سپرنٹنڈنٹ انجنئیر سرکل ون لاہور عیسی بن معین کو بھی طلب کیا گیا ہے، اور ایکسین رفاقت علی، ایکسئین فہد، ایکسین، عاصم گجر، ایکسین ظہیر الدین بابر اور دیگر انجنئیرزکو بھی طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جماعت اسلامی کی خواتین نے لاہور میں بھی دھرنا دیدیا 

سمن میں 22 پولیس سٹیشنز کی تعمیر کے ریکارڈ کے علاوہ ، ٹینڈر ، پری کوالیفکیشن اور سال 2022 کا 59 ڈی کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *