ملک کے 86 فیصد گھرانوں کا بجلی کا اضافی بوجھ حکومت اٹھائے گی، وفاقی وزیر مصدق ملک

ملک کے 86 فیصد گھرانوں کا بجلی کا اضافی بوجھ حکومت اٹھائے گی، وفاقی وزیر مصدق ملک

وزیرمملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کے 86 فیصد گھرانوں کا اضافی بجلی کا بوجھ وہ خود اٹھائے گی۔

اس فیصلے کے تحت جولائی کے بجلی کے بل پچھلے سال کے مقابلے میں کم آئیں گے اور اس مقصد کے لیے خزانے سے 50 ارب روپے محکمہ بجلی کو فراہم کیے گئے ہیں۔مصدق ملک نے اس بات کی وضاحت کی کہ یہ فیصلہ جماعت اسلامی کے دھرنے سے پہلے ہو چکا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدے پہلے بھی موجود تھے اور عالمی پابندیاں پہلے بھی تھیں۔ اب آئی پی پیز سے متعلق نئی تجاویز تیار کی جا رہی ہیں جن کے بارے میں امید ہے کہ وہ مثبت ہوں گی۔

مزید پڑھیں: کم آمدنی والے خاندانوں کو 100یونٹس مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان

انہوں نے بجلی کی طلب اور فراہمی کے مسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ گرمیوں میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگاواٹ ہوتی ہے جبکہ سردیوں میں یہ صرف 10 ہزار میگاواٹ رہ جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئی پی پیز کے معاہدوں میں کیپسٹی پیمنٹ لازمی ہوتی ہے اور جب بجلی کے کارخانے اچانک لگائے جاتے ہیں تو قرضے بھی بڑھ جاتے ہیں لیکن وہ کچھ عرصے میں کم ہو جاتے ہیں جس کے نتیجے میں بجلی کی قیمت میں کمی آتی ہے۔

مصدق ملک نے کہا کہ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے تین چار کمیٹیاں بنا رکھی ہیں اور جلد ہی بجلی سستی ہونے کی توقع ہے۔غریبوں پر بجلی کے بلوں کا بوجھ کم کرنے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *